شی جیاژوآنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے کی مربوط ترقی کونئی بلندیوں تک پہنچانے اور اسےچینی جدیدیت کی پیش رفت میں علمبردار اور مثال بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کا اظہار صوبہ ہیبے کے معائنہ اور بیجنگ-تیانجن-ہیبے کی مربوط ترقی کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدر شی نےجمعرات اور جمعہ کو چھانگ ژو اور شی جیاژوانگ کے شہروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دیہی علاقوں، بندرگاہوں اور ایک تحقیقی ادارے سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے پہلے دن شی نے جھانگ ژو شہر کا دورہ کیا، جہاں انہیں گندم کے کھیت میں خشک سالی اور زیادہ تھورکو برداشت کرنے والی فصلوں کی کاشت کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔
صدر شی نے سیم اور تھوروالی زمین کے جامع استعمال کو ترجیح دینے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے اہم کردار سے فائدہ اٹھانے، فصلوں کی کاشت کے علاقے کو وسعت دینے اور زرعی مصنوعات کی بہترین پروسیسنگ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔