بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنہ ترقیاتی فورم 2023 کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
صدر شی نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں ایسی اہم تبدیلیاں تیزی سے رونما ہورہی ہیں جو ایک صدی میں نہیں دیکھی گئیں،علاقائی تنازعات اور افراتفری عام ہوچکی ہے، عالمی معاشی بحالی سست روی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کی بحالی کے لئے اتفاق رائے اور تعاون کی ضرورت ہے۔
شی نے کہا کہ چین کے تجویز کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے وسیع حمایت اور فعال ردعمل ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کی اپنی بنیادی قومی پالیسی پر کاربند اور اس کی باہمی فائدہ مند حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا اور چین کی ترقی میں نئی پیشرفت کے ساتھ دنیا کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا جاری رکھے گا۔
شی نے کہا کہ ملک قواعد و ضوابط ، انتظام اور معیار کے حوالے سے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دے گا اور تمام ممالک و تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کرے گا تاکہ ادارہ جاتی کھلے پن کے مواقع کا اشتراک ہوسکے۔
ریاستی کونسل کا ترقیاتی تحقیق مرکز "اقتصادی بحالی، مواقع اور تعاون" کے عنوان سے بیجنگ میں شروع ہونے والے چائنہ ترقیاتی فورم 2023 کا میزبان ہے۔