• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا دورہ تاجکستان مکمل،صدرامام علی رحمان نے ایئرپورٹ پر الوداع کیاتازترین

July 06, 2024

دوشنبہ (شِنہوا) تاجک صدر امام علی رحمان نے ہفتہ کو چین کے صدر شی جن پھنگ کو تاجکستان کے سرکاری دورہ کے اختتام پر ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔ چینی صدر کے دورے میں دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو نئے دور میں جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کرنےکا اعلان کیا۔ تاجکستان کی قومی اسمبلی کے چیئرمین اور دوشنبہ کے میئر رستم امام علی اور تاجک وزیر خارجہ سراج الدین مہردین  بھی شی جن پھنگ کو الوداع کرنے کے لیے ہوائی اڈے پرموجود تھے ۔ صدر امام علی رحمان نے شی جن پھنگ کو 2014 سے لے کر اب تک تاجکستان کے تین دوروں کی تصاویر پر مبنی فوٹو البم پیش کیا اور ایک بار پھر صدر شی کو تاجکستان کے کامیاب اور  تاریخی سرکاری دورے پر مبارکباد دی۔