• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا حادثات کے بار بار رونما ہونے کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکمتازترین

January 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے مختلف نوعیت کے حادثات کے بار بار رونما ہونے کو روکنے اور لوگوں کے جان ومال اور سماجی استحکام کے تحفظ کی کوشش پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ اہم ہدایات چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر شین یو میں ایک گلی کی دکان میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد دیں۔

یہ آگ شہر شین یو کے ضلع یوشوئی میں ایک گلی کی دکان میں بدھ کو سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر لگی تھی۔ اب تک 39 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوچکے ہیں اور کچھ دیگر اب بھی جائے حادثہ  میں پھنسے ہیں۔

چینی صدر شی نے زخمیوں کو نکالنے اور ان کے علاج ، سوگواروں کی مناسب دیکھ بھال اور حادثے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش پر زور دیا۔

انہوں نے آتشزدگی کی وجوہات کی تحقیقات اور اس کے ذمہ داروں کو قانون کے تحت جوابدہ ٹہرانے کی بھی ہدایت کی۔

چینی وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے اپنی ہدایت میں امدادی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کے لئے وقت سے تیز کام کریں اور زخمیوں کے علاج اور ہلاکتوں کو کم کرنے کی پوری کوشش کریں۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے فالو اپ کے لئے مناسب طریقے سے توجہ دیکر فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگایا اور اس معاملے کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔