• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا یکجہتی، خوشحالی اور انصاف کی حامل ہم نصیب دنیا کی تعمیر پر زورتازترین

July 04, 2024

آستانہ(شِنہوا)  چین کے صدر شی جن پھنگ نے یکجہتی اور باہمی اعتماد، امن و سکون، خوشحالی و ترقی، اچھی ہمسائیگی اور دوستی کے ساتھ ساتھ شفافیت اورانصاف کی حامل  ہم نصیب دنیا کی تعمیرپر زوردیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) یا ایس سی او پلس کے توسیعی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر شی نے تنظیم کے ارکان پرزور دیا کہ وہ گورننس کے تجربات پر تبادلوں کو مضبوط بنائیں اور مناسب وقت پر ایس سی اوپولیٹیکل پارٹی فورم کا انعقاد کریں۔

صدر شی  نے کہا کہ حقیقی سلامتی اسی وقت ممکن ہو سکتی ہے جب ہر ملک محفوظ ہو۔ چینی صدر نے ایس سی او کے فنانسنگ پلیٹ فارم کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے  تمام رکن ممالک کی جانب سے بے ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم استعمال کرنے اور بین الاقوامی قمری سائنسی تحقیقی اسٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے کا خیرمقدم کیا۔ صدر  شی نے کہا کہ ان کا ملک اگلے تین سالوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے لیے زیادہ سے زیادہ 1ہزارتربیتی مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور اگلے پانچ سالوں میں ایک ہزار نوجوانوں کو تبادلوں کے لیے چین مدعو کرے گا۔