بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جدید سیاحتی نظام کو بہتر اور سیاحتی شعبے میں ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہار سیاحتی شعبے کے امور سے متعلق ہدایات میں کیا۔
اپنی ہدایات میں صدر نے کہا کہ چین نے دنیا کی سب سے بڑی گھریلو سیاحتی مارکیٹ کو فروغ دیا ہے اور وہ غیر ملکی سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ اور سرفہرست سیاحتی منزل بن گیا ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین نے سیاحتی ترقی کے عمل کو نمایاں خصوصیات کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کیا ہے، صدر شی نے کہا کہ چین کے سیاحتی شعبے نے تیزی سے ایک ابھرتی ہوئی اور اسٹریٹجک صنعت کی صورت میں ترقی کی ہے جو عوام کی فلاح و بہبود اور خوشی کے احساس میں اضافہ کررہا ہے۔
شی نے کہا کہ نئے دور کے نئے سفر میں سیاحتی شعبے کی ترقی میں نئے مواقع اور چیلنجز دونوں موجود ہیں۔
چینی صدر نے حکومت اور مارکیٹ، طلب اور رسد، تحفظ اور ترقی، ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ ساتھ ترقی اور سیکورٹی کے لیے جامع نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا۔