• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر زورتازترین

May 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور مرکزی کمیشن برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے ڈائریکٹر و چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے ماتحت کمیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ کمیشن کا کام اچھی طرح سے انجام دیا جائے اور آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے ملک میں جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور چینی جدیدیت آگے بڑھانے کے لئے تحقیق اور کوششیں تیز کی جا ئیں۔

انہوں  نے اجلاس میں اپنے اہم خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ نئے تشکیل شدہ مرکزی کمیشن برائے مالیاتی و اقتصادی امور کو اقتصادی کاموں میں اہم رہنما خطوط وضع کرنے اور اس بارے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی، متحد قیادت کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چا ہئے۔

شی نے کہا کہ ایک جدید صنعتی نظام ایک جدید ملک کی مادی اور تکنیکی بنیاد ہوتا ہے اور معاشی ترقی کی توجہ حقیقی معیشت پر ہونی چا ہئے تاکہ چین کو اس کے دوسرے صد سالہ ہدف حاصل کرنے میں ٹھوس مادی تعاون فراہم کیا جاسکے۔

آبادی کی ترقی چینی قوم کی تجدید شباب کے لئے انتہائی اہم ہے اس لئے مجموعی آبادی کا معیار بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں تاکہ چینی جدیدیت سے تعاون کیا جاسکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ، چینی وزیراعظم اور مرکزی کمیشن برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھیانگ ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی  کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  مرکزی کمیٹی سیکرٹریٹ اور مرکزی کمیشن برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے رکن کائی چھی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، چینی نائب وزیراعظم اور مرکزی کمیشن برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے رکن ڈینگ شوئے شیانگ نے اجلاس میں شرکت کی۔