• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کا معائنہ جاتی دورہتازترین

April 11, 2023

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کا معائنہ جاتی دورہ  کیا۔ صدرشی جن پھنگ سب سے پہلے ژان جیانگ شہر پہنچے، جہاں انہوں نے میری کلچر بیس،مینگروو کے جنگلاتی علاقے، بندرگاہ اور پانی کے وسائل مختص کرنے کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ صدر شی کوسمندری آبی زراعت کو فروغ دینے، مینگروو جنگلات کے بہتر تحفظ ، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ ، گوانگ ڈونگ کی اس کے پڑوسی صوبے ہائی نان کے ساتھ مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے اور پانی کے وسائل کو بہتر طور سے مختص کرنے کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔