بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے وسطی بحر ہند میں چینی گہرے پانی میں ماہی گیری کشتی کے ڈوبنے کے نتیجے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ ہدایات منگل کے روز صبح تین بجے ہونے والے واقعے کے بعد جاری کیں جس میں انہوں نے متعلقہ شعبوں سے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کےنظام کو فعال کرنے پر زور دیا۔
اس واقعے میں اب تک کشتی پر سوار ہونے والے 39 افراد لاپتہ ہیں۔