• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا ملک میں نئی توانائی کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر زورتازترین

March 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین میں نئی توانائی کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں بھرپور طریقے سے پیشرفت پر زور دیا ہے تاکہ ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ شراکت کی جاسکی۔

انہوں نے یہ بات سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ مطالعہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

چینی صدر شی نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا تحفظ کسی ملک کی مجموعی اقتصادی اورسماجی ترقی پر اثرات مرتب کرتا ہے ۔ اس بات پر عالمی برداری متفق ہے کہ صاف توانائی میں ترقی اورماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی جانب منتقلی میں پیشرفت سے ہی عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں توانائی کی ترقی کو طلب میں بڑے دباؤ، رسد میں رکاوٹ اورماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی جانب منتقلی کے مشکل کام جیسی متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ ان مشکلات سے نمٹنے کا راستہ یہ ہے کہ نئی توانائی کو بھرپور طریقے سے ترقی دی جائے۔

شی نے کہا کہ چین ہوا ،سورج اوردیگر وسائل سے توانائی کی پیداوار میں مالا مال ہے اور نئی توانائی میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اب دنیا کا سب سے بڑا صاف بجلی کی فراہمی کا نظام بنالیا ہے اور اس کی نئی توانائی گاڑیاں ، لیتھیم بیٹریاں اور شمسی توانائی مصنوعات بھی عالمی مارکیٹ میں انتہائی مسابقتی داموں پر دستیاب ہیں۔