• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا مسلح افواج میں جدیدیت کے فروغ پر زورتازترین

July 31, 2023

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے مسلح افواج میں جدیدیت کے فروغ کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں پیپلز لبریشن آرمی کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کی فضائیہ کے معائنہ کے دوران کہی۔

شی نے یہ دورہ یکم اگست کو چین کے آرمی ڈے سے قبل کیا تھا۔

شی  نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے کمانڈ کی فضائیہ کے تمام افسران اور جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے  پیپلزلبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سروس اہلکاروں، فوج کے سویلین اہلکاروں ، ملیشیا اور ریزرو فورسز کے ارکان کو بھی آرمی ڈے کی مبارکباد دی۔