بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مسلح افواج پر قیادت کومستحکم کرنے کے لیے نئی کامیابیاں حاصل کرنے پر زوردیاہے تاکہ پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ ہدف کے حصول کے لیے مضبوط سیاسی ضمانت فراہم کی جا سکے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین،صدرشی نے ان خیالات کااظہارمسلح افواج میں پارٹی کو مستحکم بنانے سے متعلق بیجنگ میں جمعرات اور جمعہ کومنعقد ہونے والے ایک اجلاس کو د ی گئی ہدایات میں کیا۔ ہدایات میں،صدر شی نے پارٹی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے پارٹی کی تعمیر میں تاریخی کامیابیوں اور اہم تجربات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی مکمل اورسخت سیلف گورننس اورہر لحاظ سے سخت نظم و ضبط کے ساتھ فوج میں گورننس کو آگے بڑھانے کےلیے مسلسل کوششوں پر زوردیا۔صدرشی نے تمام سطحوں پر پارٹی تنظیموں کو درپیش فوج پر پارٹی کی مکمل قیادت کو برقراررکھنے اورمضبوط جنگی تیاریوں کو یقینی بنانے جیسے نمایاں مسائل کو حل کرنے پرتوجہ دینے پربھی پرزوردیا۔