بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے نئی پیداواری قوتوں میں پیشرفت تیز کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی مضبوبط کوششوں پر زور دیا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ مطالعہ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں اعلیٰ معیار کی ترقی ایک غیر متزلزل اصول ہے۔
چینی صدر شی نے کہا کہ نئی پیداواری قوتیں ترقی کی بنیادی ضرورت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے اہم ہیں۔نئی پیداواری قوتوں کو ترقی تیز کرنے کے لئے اختراعی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھناچاہئے۔
انہوں نے اس بات تذکرہ کیا کہ اعلیٰ معیار میں پیشرفت نئے دور میں پوری جماعت اور معاشرے کا اتفاق رائے اور شعوری عمل بن چکا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ اب بھی اعلیٰ معیار کی ترقی کو محدود کرنے والے کئی عوامل ہیں جن کی رہنمائی ایک نئے پیداواری نظریہ سے کی جاسکتی ہے۔
چینی صدر شی نے کہا کہ نئی پیداواری قوتوں کا مطلب جدید پیداواری صلاحیت ہے۔ یہ روایتی معاشی ترقی کے طریقہ کار اور پیداواری ترقی کی راہ سے مختلف ہے۔ اس میں اختراع قائدانہ کردار ادا کرتی ہے جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی ، اعلیٰ کارکردگی اور اعلیٰ معیاراور نئے ترقیاتی فلسفے شامل ہیں۔