بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے "دوستی کا مشترکہ سفر" کے عنوان سے نوجوانوں کے تبادلہ کے امریکی وفد کو ایک پیغام بھیجا ہے۔
صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کے لئے امید کی کرن دونوں ممالک کے عوام ہیں اور اس کی بنیاد دونوں ممالک کے عوام نے رکھی ہے، مستقبل کا انحصار نوجوانوں پر ہے اور قوت تبادلوں سے ہی ملتی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ اس دورے سے وہ چین کو سمجھ کر تجربہ کریں گے اور بہترآگاہی حاصل کرنے کے علاوہ چینی نوجوانوں کے ساتھ اچھے شراکت دار اور اچھے دوست بننے کے لیے بات چیت کریں گے، دونوں ممالک کے عوام میں باہمی تفہیم کے مزید پل تعمیر کرنے میں معاونت کریں گے اور دونوں عوام میں دوستی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
"دوستی کا مشترکہ سفر" کے عنوان سے نوجوانوں کے تبادلہ کے امریکی وفد میں 7 امریکی ریاستوں کے 14 اسکولوں کے تقریباً 190 اساتذہ اور طلباء شامل ہیں۔ انہیں چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز نے مدعو کیا جو ان کی میزبانی کرے گی۔