بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں منعقد ہونے والی سائنس و ٹیکنالوجی تبادلے بارے پہلی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کامیابی سے منعقد ہوا جس سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا جو سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔
چینی صدر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چین امن و تعاون، کھلے پن اور جامعیت ، باہمی سیکھنے اور باہمی فائدے بارے شاہراہ ریشم کے جذبے کو آگے بڑھائے گا۔ بیلٹ اینڈ روڈ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع تعاون لائحہ عمل پر مکمل عملدرآمد کرے گا اور بین الاقوامی سائنس ٹیکنالوجی اختراع میں تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اختراع میں ترقی کے امکانات کو بروئے کار لانے، اختراع میں شراکت داری مستحکم کرنے اور اختراع کی کامیابیوں کے فروغ میں دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ اس طرح بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے۔
اس کانفرنس کا موضوع "اختراع کے لئے ایک ساتھ ، ترقی سب کے لئے" ہے ۔ اس کی میزبانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چھونگ چھنگ بلدیاتی عوامی حکومت اور سیچھوان صوبائی عوامی حکومت مشترکہ طور پر کررہی ہے۔