بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی جدیدیت آگے بڑھانے، عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے اور 2024 میں دنیا کو سب کے لئے ایک بہتر جگہ بنانے کیلے کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔
بیجنگ کے وسطی علاقے میں واقع اپنے دفتر سے نئے سال کا پیغام جاری کرتے ہوئے چینی صدر شی نے 2023 کا خلاصہ ایک ایسے سال کے طور پر پیش کیا جب ملک مضبوط اورٹھوس اقدامات کے ذریعے بلند حوصلے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھا ہے۔
انہوں نے قومی سطح پر ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریم تقریر میں کہا کہ 2023 میں ہم نے عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھا۔ ہم طوفان بادوباراں کی آزمائش سے گزرے ، راہ میں کئی دلکش نظارے دیکھے اور بہت ساری حقیقی کامیابیاں سمیٹیں، سال کو سخت محنت اور استقامت کے طور پر یاد رکھیں گے اور ہمیں مستقبل پر مکمل بھروسہ ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ برس کچھ کاروباری اداروں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا، کچھ افراد کو روزگار تلاش کرنے اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں دشواری پیش آئی اور کچھ مقامات سیلاب، طوفان، زلزلے یا دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ جب وہ لوگوں کو اس مشکل سے نکلتے ، مشکل حالات میں ایک دوسرے تک پہنچتے، چیلنجز کا سامنا کرتے اور مشکلات پر قابو پاتے دیکھتے ہیں تو بہت متاثر ہوتے ہیں۔
صدر نے ہر عام چینی کی غیر معمولی خدمات کو سراہا اور عوام کی تعریف کی کہ ملک تمام مشکلات یا چیلنجزپر قابو پانے کے لئےاپنے عوام سے ہی قوت حاصل کر تا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حوصلہ بڑھانا اور سادگی ہے جس کا حتمی نتیجہ لوگوں کو ایک بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔
سال 2023 میں سب سے پہلے کوویڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چینی معیشت نے بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔
صدرشی کے مطابق اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں مسلسل پیشرفت ہوئی ، جدید صنعتی نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ، متعدد جدید، اسمارٹ اور سبز صنعتیں تیزی سے ابھریں ، لگاتار 20ویں برس ایک بمپر فصل حاصل ہوئی ہے، پانی صاف، پہاڑ سرسبز ہورہے ہیں اور دیہی بحالی میں نئی پیشرفت جاری ہے۔

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ژاؤ ڈونگ کے دیہات ڈونگ شینگ میں ایک کسان مکئی خشک کرنے کے لئے اتاررہا ہے۔ (شِںہوا)
سال 2024 کے لئے امکانات کے حوالے سےچینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔
انہوں نے چینی جدیدیت کو ثابت قدمی سے آگے بڑھانے، تمام محاذوں پر نئے ترقیاتی فلسفہ مکمل اور ایمانداری کے ساتھ لاگو کرنے، نئے ترقیاتی معیار قائم کرنے میں تیزی لانے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ اور ترقی و سلامتی کی حفاظت کے لئے کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کا حصول، ترقی سے استحکام کو فروغ دینے اور پرانی چیزیں ختم کرنے سے قبل نئے کے قیام کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ملک اقتصادی بحالی کی رفتار مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا، اور ٹھوس و طویل مدتی اقتصادی ترقی حاصل کرے گا۔
چینی صدر شی نے اصلاحات کو مزید وسعت دینے ، ترقی میں لوگوں کا اعتماد مزید بڑھانے، معیشت کی متحرک ترقی اور تعلیم کے فروغ ، سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور صلاحیتوں کے فروغ کی کوششیں دوگنی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔