شیونگ آن ، ہیبے (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شیونگ آن نیو ایریا کی ترقی میں مسلسل نئی پیشرفت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے، اعتماد مستحکم بنانے اور عزم کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں شیونگ آن کا معائنہ کرنے اور اس کی ترقی کے فروغ بارے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعظم لی چھیانگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر تسائی چھی اور نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ بھی صدر شی کے ہمراہ تھے۔
لی، تسائی اور ڈنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان ہیں ۔
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شیونگ آن نیوایریا کے ضلع رونگ ڈونگ کی ایک رہائشی بستی کے دورے میں چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ لوگوں کے خیرمقدم کا جواب دے رہے ہیں ۔(شِنہوا)
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شیونگ آن نیوایریا کے شیونگ آن ریلوے اسٹیشن کی انتظار گاہ میں چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ مسافروں سے بات چیت کررہے ہیں ۔(شِنہوا)
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شیونگ آن نیوایریا کے شیونگ آن ریلوے اسٹیشن کا چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ دورہ کررہے ہیں ۔(شِنہوا)
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شیونگ آن نیوایریا کے ضلع رونگ ڈونگ کی ایک رہائشی بستی کا چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ دورہ کررہے ہیں ۔(شِنہوا)