بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
شی جن پھنگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ جیسی بڑی پارٹی کو درپیش خصوصی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چوکس اور پرعزم رہنا ضروری ہے۔
انہوں نے ہمیشہ خود اصلاح کرنے کی ہمت رکھنے، پارٹی کی مکمل اور بھرپور خودحکمرانی اور بدعنوانی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی یکجہتی و اتحاد کو ہمیشہ برقرار رکھنے اور یہ بات یقینی بنانے کی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اپنی نوعیت، یقین یا کردار کو کبھی تبدیل نہیں کرے گی تاکہ چین کو ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور قومی تجدید شباب کو عملی جامہ پہنانے کی ٹھوس ضمانت فراہم کی جاسکے۔