بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے چوتھے مطالعاتی گروپ کے اجلاس سے کیا گیا خطاب منگل کو شائع کیا جائے گا۔صدر شی کی جانب سے 30 مارچ کو کیا گیا یہ خطاب سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فلیگ شپ میگزین چھیوشی کے اس سال کے 10ویں شمارے میں شائع کیا جائے گا۔
صدر شی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ یہ گروپ اسٹڈی سیشن پارٹی اراکین کو مضبوط کرنے کے نظریاتی مطالعاتی پروگرام کے تحت نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی فکر کے مطالعہ اورعمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پوری پارٹی کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں سوچ کا مطالعہ اور اس پر عمل درآمد ہمارے لیے اپنے مقاصد میں پیش رفت اورنئے دور میں ترقی کے نئے سفر پر آگے بڑھنے کے لیے جدت پر مبنی کاموں کے لیے بنیادی ضرورت ہے ۔ صدرشی نے کہا کی کہ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں فکر تمام شعبوں اور حوالوں بشمول اصلاحات، ترقی، سماجی استحکام، ملکی معاملات، خارجہ تعلقات، قومی دفاع اور پارٹی، ریاست اور فوج کی گورننس کا احاطہ کرتے ہوئے ایک مکمل سائنسی نظام کی تشکیل کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس فکر کا گہرائی سے مطالعہ اور اسے سمجھنے کے لیے ہمیں اس کے عالمی نظریہ، طریقہ کار اور اس کے موقف، نقطہ نظر اور طریقوں کو سمجھنا ہوگا۔