چھانگ شا(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران،صدر شی نے ہونان فرسٹ نارمل یونیورسٹی کے کیمپس اور بیٹری میٹریلزجوائنٹ وینچر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہیں پارٹی کے ورثے سے متعلق وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں، تعلیم کے ذریعے فضیلت کو فروغ دینے کے لیے پارٹی ورثے کی پابندی اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرنے سمیت اعلیٰ معیار کے کھلےپن کو فروغ دینے کے لیے مقامی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔