تیان جن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے موسم بہار تہوار یا چینی قمری نئے سال سے قبل شمالی میونسپلیٹی تیان جن میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی مرکزی کمیٹی اور سی ایم سی کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے جوانوں، سویلین اہلکاروں، ملیشیا اور ریزرو فورسز کے ارکان کو تہوار کی مبارکباد دی۔
چینی صدر نے تیان جن گیریژن کمانڈ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔
انہوں نے کہا کہ تیان جن میں تعینات فوجیوں نے گزشتہ ایک برس میں کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کے فیصلوں اور ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرکے کام کے مختلف شعبوں میں ٹھوس پیشرفت کی اور بڑے امور کی تکمیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
چینی صدر نے سیلاب سے بچاؤ کی کوششوں میں تیان جن کی مدد کرنے پر فوجیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔
انہوں نے نئے سال پر نئے دور میں فوج اور فوجی حکمت عملی مضبوط بنانے میں پارٹی کی سوچ پر مکمل عمل درآمد اور 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کی صد سالہ تقریبات کے لیے مقررکردہ اہداف کے حصول کی کوششوں پر زور دیا۔
چینی صدر شی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 2024 کا موسم بہار تہوار قریب آ نے کے ساتھ ہی ملک کی مسلح افواج کو جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانا ، قومی سلامتی کا تحفظ کرنا اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ لوگ خوشگوار اور پرامن موسم بہار تہوار مناسکیں۔