• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کاہانگ کانگ مڈل اسکول کے طلباء کو جوابی خطتازترین

July 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کے پوئی کیو مڈل اسکول کے طلباء کو جوابی خط لکھا ہے،جس میں طلبا کی ہانگ کانگ کومزید بہتربنانے اور قومی تجدید کے حصول میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز لکھے گئے اپنے خط میں، صدرشی نے کہا کہ انہیں طلباء کی جانب سے یہ جان کرخوشی ہوئی کہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن کے خلابازوں کے ساتھ بات چیت جیسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بعد انہیں چینی ہونے پر فخر کازیادہ احساس ہوا ہے۔

صدرشی نے کہا کہ حب الوطنی چینی قومی جذبے میں مرکزی اہمیت کی حامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے لوگ مادر وطن اور ہانگ کانگ دونوں سے محبت کرنے کی عظیم روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، جو "ایک ملک، دو نظام" کے مستحکم اور پائیدار نفاذ کے لیے ایک اہم سنگ بنیاد ہے۔ صدرشی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ عالمی رجحانات کی بہتر سمجھ بوجھ حاصل کریں، اپنی مادر وطن کی تاریخ، ثقافت اور موجودہ حقائق کا جائزہ لیں اور ملک اور اس کے عوام سے گہری محبت پیدا کریں۔