• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کافوجی افسران کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کا حکمتازترین

March 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر اورمرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین شی جن پھنگ نے دو فوجی افسران کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے سرٹیفکیٹ آف آرڈر پیش کیے ہیں۔

ترقی پانے والے افسران میں سی ایم سی کے سیاسی اور قانونی امور کے کمیشن کے سکریٹری وانگ رین ہوا اور یونیورسٹی آف نیشنل ڈیفنس کے صدر شیاؤتیان لیانگ شامل ہیں۔

سی ایم سی کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے پروموشن آرڈر کا اعلان کیا، جس پر شی نے دستخط کر رکھے تھے۔ سی ایم سی کے وائس چیئرمین ہی ویڈونگ نے تقریب کی صدارت کی۔

صدر شی نے افسران کو مبارکباد دی۔ بعد ازاں شی اور دیگر رہنماؤں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔

چین میں حاضر سروس میں افسروں کے لیے جنرل سب سے اونچا درجہ ہے۔