بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے منگل کو مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے مشترکہ آپریشنز کمانڈ سینٹر کا معائنہ کیا، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے نفاذ اور فوجیوں کی تربیت اور جنگی تیاریوں میں اضافے کے حوالے سے نئے سی ایم سی کے موقف کا اظہار ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اورسی ایم سی کے مشترکہ آپریشنز کمانڈ سینٹر کے کمانڈر انچیف،صدر شی نے کہا کہ کہ پوری فوج کو جنگی تیاریوں کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے اپنے تمام امور انجام دینا اور لڑنے اور جیتنے اور نئے دور میں اپنے مشن اور کاموں کو موثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔