بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بہار کے تہوار یا نئے چینی سال سے پہلے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کا معائنہ کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے حاضر سروس اہلکاروں، فوج میں تعینات سویلین اہلکاروں اور ملیشیا اور ریزرو فورسز کے ارکان کو تہوار کی مبارکباد دی۔