بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کو سیلاب سے بچاؤ اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی کاموں کی ہدایات جاری کرتے ہوئےسیلاب اور ارضیاتی آفات میں لاپتہ یا پھنسے ہوئے لوگوں کی ہرممکن تلاش اور بچاؤ پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی نے ہدایات میں آفات کے دوران ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کی کوششوں کابھی مطالبہ کیا۔ سمندری طوفان ڈوکسوری سے ملک کے شمال اور دریائے زرد اور ہوآئی ہی کے علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے سیلاب اور ارضیاتی آفات پیدا ہوئیں اور بیجنگ اور ہیبے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے طبی علاج کو یقینی بنانا اور مرنے والوں کے اہل خانہ کی دل جوئی کرنا بہت ضروری ہے۔ صدر شی نے سیلاب اور آفات سے متاثرہ لوگوں کے لیے مناسب انتظامات، ٹرانسپورٹیشن، ٹیلی کمیونیکیشن اور بجلی کی سہولیات سمیت تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی فوری مرمت اور روزگاراور جلد از جلد معمول کی زندگی کی بحالی کے لیے کوششوں پر زور دیا۔