• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کاتنزانیہ کے سابق صدرمیوینی کے انتقال پراظہارتعزیتتازترین

March 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے تنزانیہ کے سابق صدر علی حسن میونی کے انتقال پرملک کی صدر سامیہ سولوہو حسن سےاظہار کیا ہے۔

تنزانیہ کی صدر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدر شی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے میوینی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تنزانیہ کی حکومت، اس کی عوام اور میونی کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں  چینی صدرشی  نے کہا کہ میونی تنزانیہ کے ایک ممتاز سیاستدان اور رہنما  اور چین کی عوام کے پرانے دوست تھے ۔ انہوں نے چین-تنزانیہ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان گہری روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورمختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے تنزانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہے۔انہوں نے چین-تنزانیہ جامع سٹرٹیجک  تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بھی تنزانیہ کی صدر کو سابق صدر حسین علی میونی کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔