• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر قازقستان،تاجکستان کے دورے پر روانہ،ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گےتازترین

July 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم  کے ریاستی سربراہوں کی  کونسل کے 24 ویں اجلاس  میں شرکت اورقازقستان کے صدر جومارت توکایف اور تاجسکستان کے صدر قاسم امام علی رحمان کی دعوت پر منگل کی صبح قازقستان،تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔ 

صدر شی کے وفد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیاسی  بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ممبر اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اور وزیر خارجہ اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر وانگ یی بھی شامل ہیں۔