• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی عبدالفتاح السیسی کو مصر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

December 19, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عبدالفتاح السیسی کو مصر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

منگل کو بھیجے گئے  پیغام میں صدرشی نے کہا کہ چین اور مصر ایک  دوسرے کے اچھے دوست ہیں جو ایک ہی آئیڈیل رکھتے ہیں، ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، اچھے شراکت دار ہیں جو ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

صدرشی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور مصر کے تعلقات نے ترقی کی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے مفید  نتائج سامنے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔