بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو آسٹریلیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی کو آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔چینی صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال چین اور آسٹریلیا کے تعلقات دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے بہتر ہوئے ہیں اوریہ کہ مضبوط، مستحکم اور تعمیری دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات اور علاقائی ممالک کی مشترکہ توقعات اور عالمی امن اور ترقی کی طرف تاریخی رجحان کے مطابق ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے 10 سال قبل آسٹریلیا کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی، صدرشی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔