• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی آسٹریلیا کے قومی دن پر آسٹریلین گورنر جنرل کو مبارکبادتازترین

January 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے آسٹریلین گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی کو آسٹریلیا کے قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔اپنے مبارکباد کے پیغام میں شی نے کہا کہ 2022 میں چین اور آسٹریلیا نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی تھی۔شی نے کہا کہ اس سالگرہ پردونوں ممالک نے ماضی کا جائزہ لیا اور مستقبل کی سمت طے کی اور چین ۔ آسٹریلیا تعلقات بہتر بنانے اور بڑھانے میں درست سمت میں بھرپور کوششیں کی ۔شی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی  کہ دونوں فریق باہمی احترام اور باہمی فوائد کا اصول برقرار رکھتے ہوئے بات چیت کو مستحکم اور تعاون کو گہرا کریں گے اور اختلافات کے باوجود مشترکہ بنیاد تلاش کریں گے۔انہوں نے کہا  کہ اس عمل سے چین ۔آسٹریلیا کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مشترکہ طور پر آگے بڑھا تے ہو ئے  دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جاسکے گا۔