بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے الہام علی یوف کو آذربائیجان کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین-آذربائیجان تعلقات حالیہ برسوں میں مستحکم ترقی سے ہمکنار ہوئے ہیں اور دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطح کا سیاسی باہمی اعتماد قائم کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے اور بین الاقوامی معاملات میں قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-آذربائیجان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے الہام علی یوف کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔