بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے بیجنگ میں ازبک صدر شوکت مرزیوئیف کی اہلیہ زیروتخون میرزیوئیفا سے ملاقات کی۔خیراتی اور عوامی بہبود کے لیے میرزیوئیفا کی طویل مدتی وابستگی کو سراہتے ہوئے چینی خاتون اول نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک خواتین اور بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معذور افراد جیسے کمزور گروہوں کے تحفظ پر ایک دوسرے سے بہتر طور سے سیکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔پھینگ نے کہا کہ حالیہ سالوں میں چین اور ازبکستان کے درمیان ثقافتی وعوامی تبادلے اور تعاون کو فروغ حاصل ہورہاہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنی روایتی دوستی کو برقرار رکھیں گے۔