• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی اہلیہ پھنگ لی یوان کی یو این ایڈز اور ڈبلیو ایچ حکام سے ملاقاتتازترین

July 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر  کی اہلیہ اور عالمی ادارہ صحت اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی خیرسگالی سفیر برائے تپ دق اور ایچ آئی وی/ایڈز   پھنگ لی یوان نے  اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اور ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق اقوام متحدہ کے مشترکہ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ونی بیانیما اور ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل جیروم سلومون  کے ساتھ ملاقات کی۔

اس بات کاتذکرہ  کرتے ہوئے کہ ایچ آئی وی / ایڈز اور تپ دق کا خاتمہ انسانی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پائیدار عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے پھنگ نے کہا کہ یو این ایڈز اور ڈبلیو ایچ او نے متعلقہ شعبوں میں متعدد فعال اور نتیجہ خیز کوششیں سر انجام دی ہیں۔

پھنگ نے انہیں ایچ آئی وی / ایڈز اور تپ دق کی روک تھام اور علاج میں چین کے طریقوں اور تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے اور ایچ آئی وی / ایڈز اور تپ دق کی روک تھام اور علاج میں عالمی کوششوں میں مزید تعاون کرنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں  نے کہا کہ یہ یقین ہے کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں اور یو این ایڈز اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ چین کے تعاون کے زیادہ بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

بیانیما اور سلومون نے تپ دق اور ایچ آئی وی / ایڈز کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی ترقی میں چینی حکومت اور عوام کی مثبت کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تپ دق اور ایچ آئی وی / ایڈز کے لئے ڈبلیو ایچ او کی خیر سگالی سفیر کا کردار ادا کرنے کے بعد سے پھنگ کی شاندار خدمات کو بھی سراہا۔

انہوں نے متعلقہ شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دنیا بھر میں لوگوں کے فائدے کے لئے عالمی صحت میں مسلسل ترقی اور پیش رفت کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔