بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بدھ کو بیجنگ میں رضاکارانہ شجرکاری مہم میں شرکت کی اورایک خوبصورت چین کی تعمیر کے لیے شجرکاری کے لیے ملک گیر کوششوں پر زوردیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کااظہار درخت لگانے کی مہم میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔