• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی برونائی کے سلطان کو آزادی کی سالگرہ پر مبارکبادتازترین

February 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے برونائی کے سلطان حاجی حسنال بولکیہ کو ملک کی آزادی کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

جمعہ کو اپنے مبارکبادی پیغام میں شی نے کہا کہ چین اور برونائی ایک قدیم روایتی دوستی سے استفادہ کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اہم نتائج سامنے آئے ہیں جس سے مختلف کے ممالک کے درمیان برابری اور جیت کے تعاون کی مثال قائم ہوئی ہے۔

صدر شی نے کہا کہ نومبر میں سان فرانسسکو میں حسنال بولکیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، دوطرفہ سٹرٹیجک تعاون میں نئی تحریک پیدا کرنے پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔

چینی صدر شی نے مزید کہا کہ وہ سلطان حسنال بولکیہ کے ساتھ سٹرٹیجک رابطے کو برقرار رکھنے، دوطرفہ تعلقات کے لیے رہنمائی کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو مزید فوائد حاصل ہوں اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔