• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی بصیرو جومائی فائی کو سینیگال کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

March 29, 2024

 صدرشی نے مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا کہ  سفارتی تعلقات کے قیام  کے بعد سے چین اور سینیگال نے ہمیشہ سے مضبوط باہمی سیاسی اعتماد،عملی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امور میں قریبی ہم آہنگی کوبرقراررکھاہے۔  انہوں نے کہا کہ چین-افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی ) فورم کے شریک چیئرمین کے طور پر، دونوں ممالک اس سال چین میں فورم کے سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ چین-سینیگال تعلقات کے فروغ کوانتہائی اہم قرار دیتے ہوئے چینی صدرنے کہا کہ وہ ایک دوسرے کی حمایت، اتحاد اور ہم آہنگی کومضبوط کرنے، ایف او سی اے سی کے کامیاب سربراہ اجلاس کے انعقاد اور چین-سینیگال اورچین  -افریقہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت  کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔