• Paris, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی چھانگ ای- 6 مشن کی کامیابی پر مبارکبادتازترین

June 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے چھانگ ای- 6 مشن کی مکمل کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے،چھانگ ای- 6 مشن چاند کے دوردرازکے علاقے سے پہلی بار نمونے لے کر واپس زمین پر پہنچا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کےچیئرمین،صدرشی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی،ریاستی کونسل اورسی ایم سی کی جانب سے چھانگ ای- 6 مشن کے ہیڈ کوارٹرزاورمشن میں حصہ لینے والے تمام افراد کو گرمجوشی سے دلی مبارکباد دی ہے۔

چھانگ ای- 6 مشن کاواپسی کیپسول منگل کودوپہر2 بج کر7 منٹ (بیجنگ ٹائم) پرملک کے شمالی  اندرونی منگولیاخوداختیار علاقے میں  سیزی وانگ بینر کے مقررہ مقام پربحفاظت اتر گیا تھا۔

صدر شی نے کہا کہ انسانی تاریخ میں پہلی بارچین کامشن  چاند کے دوردراز کے علاقے سے نمونے لے کر زمین پر واپس آیا ہے جوملک کی  خلائی اورسائنسی ٹیکنالوجی کے شعبے کی ایک طاقت بننے کی کوششوں میں تاریخی کامیابی ہے۔