بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے چین پلس وسطی ایشیا صنعتی وسرمایہ کاری تعاون فورم کے شرکا کومبارکباد دی ہے،فورم کا افتتاح مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں ہوا ہے۔
مبارکباد کے خط میں صدرشی نے چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو سراہا جس نے دوستانہ ہمسائیگی اوریکساں مفاد کے ساتھ ایک نئی راہ اور بین الاقوامی تعلقات کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ شی نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے درمیان صنعت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط کرنے سے علاقائی صنعتی وسپلائی چین استحکام کو تحفظ حاصل ہو گا، علاقائی صنعتی ترقی میں تیزی آئے گی اوردنیا کی اقتصادی سرگرمیوں میں مشغولیت میں اضافہ ہو گا جس سے مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملے گا۔ چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ انتہائی بڑی مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور جدید ٹیکنالوجی، عملی تعاون کو مضبوط بنانے ، باہمی فائدے کے حصول اور یکساں فوائد حاصل کرنے، علاقائی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اورہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک قریبی برادری کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔