چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ایک معائنہ جاتی دورے کے دوران چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی بنیادیں قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مر کزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبے پر زور دیا کہ وہ چین کی جدت سازی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نیا باب لکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے نئے فلسفے کو لاگو کرنا، ترقی کا ایک نیا نمونہ تشکیل دینا اور ملک بھر میں مشترکہ خوشحالی اور معاشی و سماجی ترقی کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
انہوں نے ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی بنیادیں قائم کرنے کے لئے نمونے کی تبدیلی، ڈرائیونگ فورس، علاقوں اور ترقی کے معیار کو آگے بڑھانے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا۔
سیچھوان دورے کے دوران چینی صدر نے 25 سے 27 جولائی تک گوانگ یوآن اور دیانگ شہروں کا دورہ کیا۔
منگل کی سہ پہر چینی صدر گوانگ یوآن پہنچے اور ایک قدیم سڑک کے نظام کے ایک حصے کا دورہ کیا جو شوداؤ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شی نے قدیم سڑک کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے قدیم سائپرس جنگل کا قریب سے جائزہ لیا جو اچھی طرح سے محفوظ ہے۔
شی نے ادارہ جاتی فریم ورک کی تعمیر اور ان کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی ماحولیاتی تحفظ میں کامیابیوں کو استحکام اور وسعت دینے کے لئے لوگوں کے جذبے، اقدامات اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی۔