• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی جامعہ یون نان کو صد سالہ یوم تاسیس پر مبارکبادتازترین

April 20, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جامعہ یون نان کے 100ویں یوم تاسس پر جامعہ  کے اساتذہ، طلباء اور سابق طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جامعہ کو تہنیتی خط بھیجا ہے۔ 

 اپنے خط میں چینی صدر شی نے گزشتہ صدی میں  بڑی تعداد میں باصلاحیت افراد کی پرورش، نسلی اتحاد اور ترقی کے فروغ اور علاقائی اقتصادی و سماجی ترقی کو آسان بنانے میں جامعہ یون نان کے کردار کو سراہا ہے۔ 

صدر شی نے امید ظاہر کی کہ جامعہ  تمام محاذوں پر اپنی تعلیمی کارکردگی بہتر بناسکتی ہے، چینی قوم کے لئے معاشرتی مضبوطی کا احساس پیدا کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور تعلیمی شعبے میں بڑی قوت سے ملک کی تعمیر میں نیا اور بھرپورحصہ ادا کرسکتی ہے۔ 

جامعہ یون نان 1923 میں قائم ہوئی تھی یہ چین کے مغربی سرحدی علاقوں میں قائم ہونے والی ابتدائی مکمل جامعات میں سے ایک ہے۔ مختلف شعبوں میں 3  لاکھ  سے زائد سابق طلباء کے ساتھ جامعہ  نے نسلی اتحاد اور ترقی کو فروغ دیتے ہوئے چین کے سرحدی علاقوں میں خوشحالی اور استحکام  میں بھی فعال کردار ادا کیا ہے۔