بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےپولیس کےایلیٹ بریگیڈ،فالکن کمانڈو یونٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کے خصوصی دستوں کاعالمی معیار کا یونٹ بنیں۔
فالکن کمانڈو یونٹ کوایک جوابی خط میں صدر شی نے کہا کہ انہیں اب بھی یہ تٖفصیلات یاد ہیں کہ انہوں نے 10 سال قبل بریگیڈ کو کس طرح پرچم دیا تھا اور وہ یہ جان کا بہت خوش ہیں کہ بریگیڈ کے ارکان نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنے مشن کو شاندار طریقے سے انجام دیا ہے۔
صدرشی نے زور دیا کہ وہ ماضی کی کامیابیوں کومستحکم کریں مزید ترقی کریں، مستقل مزاجی سے اپنے کردارکو پروان چڑھاتے ہوئے حقیقی جنگی وخصوصی تربیت کوبہتر بنائیں۔