بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے شہدا کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے بہادر والدین کے نقش قدم پر چلیں اور خود کو پارٹی اور عوام کے وفادار محافظوں کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے وقف کر دیں۔
چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ایک خط میں ان 8 ایسے بچوں کو جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جو اس وقت چین کی پیپلز پبلک سیکورٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔