• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی خواتین و بچوں کے لیے کام بارے تقریروں کی کتاب شائعتازترین

June 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے خواتین و بچوں بارے کام کے ساتھ ساتھ خواتین کی فیڈریشنز کے کام بارے گفتگو کے اقتباسات کا مجموعہ سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کیا ہے۔

ناشر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  18 ویں قومی کانگریس کے بعد کامریڈ شی جن پھنگ کی سربراہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے خواتین کی ترقی بارے کام کو بہت اہمیت دی اور اس ضمن میں بھرپور کوششیں کیں۔

بیان کے مطابق اس حوالے سے چینی صدر شی کی گفتگو نئے دور میں خواتین کی ترقی کے لیے کام کو فروغ دینے، صنفی مساوات کی بنیادی قومی پالیسی پر کاربند رہنے اور خواتین و بچوں کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی جانب سے مرتب کردہ اس کتاب میں نومبر 2012 سے مارچ 2023 کے درمیان چینی صدر شی کی 50 سے زائد اہم تحریروں کے 174 متعلقہ اقتباسات شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو پہلی بار منظر عام پر لایا گیا ہے۔