• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی میریئکس فاؤنڈیشن کے صدر اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتتازترین

April 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے صحت کے شعبہ میں کام کرنے والی میریئکس فاؤنڈیشن کے صدرایلین میریئکس اور ان کی اہلیہ شنتال سے ملاقات کی۔ پیر کو بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں صدر شی نے ایلین میریئکس اور ان کی اہلیہ کے چین فرانس تعلقات اور چین کے شعبہ صحت کی ترقی کے لیے طویل مدتی تعاون  کو سراہا۔ چینی صدر نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں پہلی بار آںے والی گہری تبدیلیوں سے گزرتے ہوئے افراتفری کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ  انسانی معاشرے کو نہ صرف  کوویڈ کی وبا جیسے صحت کے چیلنجز سے نمٹنا ہے بلکہ فلسطین اسرائیل تنازعہ اور یوکرین کےبحران جیسے جغرافیائی سیاسی تنازعات سے بھی نمٹنا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ جنگ کے خاتمے پر زور دیا ہے، امن کے لیے آواز اٹھائی اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کی کوششوں کو فروغ دیا ہے۔