• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی ملک بھر کے محنت کشوں کو یوم مزدور کی مبارکبادتازترین

April 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک بھرکے محنت کشوں کوعالمی یوم مزدورکی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نےسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے محنت کشوں کو یکم مئی کو آنے والےعالمی یوم مزدور کی  مبارکباد بھیجی ہے۔

 محنت کش عوام کی پارٹی اور ملک کی خاطر اہم کوششوں کو سراہتے ہوئے صدرشی نے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور 14ویں پنج سالہ منصوبے میں طے شدہ اہداف اورکاموں کی تکمیل کے حوالے سے اہم سال ہے۔ چینی صدر نے محنت کشوں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور تمام شعبوں میں چینی قوم کی بحالی کے لیے بھرپورمحنت کریں۔