• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی ملک کی پہلی بین الاقوامی طبی امدادی ٹیم روانہ کرنے کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکتتازترین

December 29, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کی پہلی بین الاقوامی طبی امدادی ٹیم روانہ کرنے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو منعقدہ تقریب میں نمائندوں سے ملاقات کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے نمائندہ افراد  اور ان تمام لوگوں کو مبارکباد دی جنہوں نے غیر ملکی طبی امدادی مشن میں خدمات سرانجام دیں یا وہ اس وقت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اس تقریب میں موجود تھے۔صدر شی اور دیگر لوگوں کا تقریباً ساڑھے گیارہ بجے عظیم عوامی ہال کے ایسٹ ہال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر شی اور دیگر نے نمائندوں کے استقبال کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا  اورگروپ فوٹو سے پہلے ان کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔