بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک میں ہنگامی امدادی کوششوں اور عوام کے لیے موسم سرما کو گرم اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدر شی نے کم درجہ حرارت، بارش، برف باری اور نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے متعلقہ علاقوں اور محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔