• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی ولادیمیرپوتن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

March 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ولادیمیرپوتن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ولادیمیرپوتن کے نام مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، روسی عوام نے متحد ہو کر چیلنجز پر قابو پایا اور قومی ترقی اور احیاء کی طرف مسلسل پیش رفت کی ،آپ کادوبارہ صدرمنتخب ہونا روسی عوام کی آپ  کی حمایت کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ صدرشی نے کہا کہ روس ولادیمیرپوتن کی قیادت میں قومی ترقی اور تعمیر میں یقیناً بڑی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اپنے روس  کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کو بہت اہمیت دیتا ہے، چینی صدرنے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کونئے دورمیں دونوں ممالک اور ان کےعوام کے مفاد میں پائیدار، مستحکم، مضبوط اور گہرائی سے فروغ دیا جا سکے۔