بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے ملک کے سابق فوجی افسروں اور اہلکاروں کو بہار کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین،صدر شی نے بیجنگ میں تعینات رہنے والے فوجی دستوں کے سابق افسران کے لیے سی ایم سی کی طرف سے منعقدہ گالا تقریب میں شرکت کے دوران مبارکباد پیش کی۔
تالیوں کی گونج میں صدر شی نے سابق فوجیوں سے ان کی صحت اورحالات زندگی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال میں پارٹی، ملک اور فوج کی جانب سے حاصل کی گئی اہم کامیابیوں پرتبادلہ خیال کیا۔ سابق فوجیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ زیادہ متحد رہتے ہوئے نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں ان کی فکر کی رہنمائی پر پوری طرح عمل اور فوج کو مضبوط بنانے کے لیے صدرشی کی سوچ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔